کارٹل بنانے پر بینکوں کی اپیلیں مسترد، 20 کروڑ روپے جرمانہ برقرار‘اپیلیں خارج

اسلام آباد(آن لائن)کمپٹیشن اپیلیٹ ٹربیونل نے بینکوں اور پی بی اے کی اپیلیں خارج کر دیں اورکارٹل بنانے پر بینکوں کی اپیلیں مستردکرتے ہوئے 20 کروڑ روپے جرمانہ برقراررکھا ہے۔بینکنگ کارٹل کیس میں سی سی پی کا 20 کروڑ روپے جرمانے کا فیصلہ برقراررکھا گیا ہے ۔اینہانسڈ سیونگز اکاؤنٹ کیس 2008 سے زیر التوا تھا۔2008 میں سی سی پی نے بینکوں اور بینکنگ ایسوسی ایشن پر جرمانہ عائد کیا۔بینکوں نے اینہانسڈ سیونگز اکاؤنٹ کا مارک اپ باہمی ملی بھگت سے فکس کیا