اسلام آباد (آئی این پی)سپریم کورٹ نے چھ ماہ میں سزائے موت کے ریکارڈ مقدمات کا فیصلہ کرتے ہوئے تمام اپیلیں نمٹا دیں۔سپریم کورٹ کے رجسٹرار کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق چھ ماہ کے عرصے کے دوران سپریم کورٹ نے 238سزائے موت کی زیر التوا اپیلوں کے فیصلے کیے۔اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس یحیی آفریدی کے عہدہ سنبھالنے کے وقت سپریم کورٹ میں سزائے موت کی 410 اپیلیں تھیں، گزشتہ چھ ماہ کے دوران مزید 44 اپیلیں دائر ہونے سے مجموعی تعداد 454 ہو گئی تھی۔اعلامیے کے مطابق گزشتہ برس اسی مدت میں سپریم کورٹ نے 26سزائے موت کی اپیلوں کے فیصلے کیے گئے تھے