عمران خان کے بیٹوں کی سابق امریکی صدر ٹرمپ کے مشیر رچرڈ گرینل سے ملاقات

عمران خان کے بیٹوں کی سابق امریکی صدر ٹرمپ کے مشیر رچرڈ گرینل سے ملاقات

پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کے بیٹوں، قاسم اور سلیمان خان، نے امریکی ریاست کیلیفورنیا میں امریکی صدر کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی اور سابق امریکی سفیر رچرڈ گرینل سے ملاقات کی۔

یہ ملاقات کیلیفورنیا میں ہوئی، جہاں رچرڈ گرینل نے اپنے ایکس (سابق ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر قاسم اور سلیمان کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی اور لکھا:"دوستوں کو خوش آمدید، قاسم اور سلیمان کے ساتھ وقت گزار کر اچھا لگا۔"رچرڈ گرینل نے اپنے پیغام میں عمران خان کے بیٹوں سے اظہارِ ہمدردی کرتے ہوئے کہا:"آپ دونوں مضبوط رہیں، دنیا میں لاکھوں افراد سیاسی انتقام کا سامنا کر رہے ہیں، اور آپ اس جدوجہد میں تنہا نہیں ہیں۔"

یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب عمران خان خود مختلف مقدمات میں گرفتار ہیں اور ان کی جماعت پاکستان میں شدید دباؤ کا سامنا کر رہی ہے۔قاسم اور سلیمان عام طور پر سیاسی منظرنامے سے دور رہتے ہیں، تاہم حالیہ ہفتوں میں عمران خان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے ان کی سرگرمیاں نمایاں ہوئی ہیں۔سیاسی مبصرین اس ملاقات کو عالمی سطح پر پی ٹی آئی کے بیانیے کو اجاگر کرنے کی ایک کوشش قرار دے رہے ہیں۔