امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی مشیر نے انہیں مشورہ دیا ہے کہ ایران کے خلاف جاری کارروائی کو کامیاب قرار دے کر جنگ ختم کی جائے اور وہاں سے نکل آنا چاہیے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، وائٹ ہاؤس کے ٹیک اور اے آئی مشیر ڈیوڈ سیکس نے کہا کہ جنگ کو مزید بڑھانا تباہ کن نتائج پیدا کر سکتا ہے اور امریکا کو ایک لمبی جنگ میں پھنسا سکتا ہے۔واضح رہے کہ ایران کے معاملے پر وائٹ ہاؤس میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ کچھ حکام چاہتے ہیں کہ فوجی کارروائی جاری رکھی جائے تاکہ ایران کی فوجی صلاحیت مکمل طور پر ختم ہو جائے، جبکہ دیگر مشیر کہتے ہیں کہ امریکا نے اپنے اہداف حاصل کر لیے ہیں اور اب جنگ ختم کر دینی چاہیے۔صدر ٹرمپ کا مؤقف ہے کہ جنگ کا اختتام صرف اس وقت ہوگا جب وہ مناسب سمجھیں۔