ٹرمپ کا سابق انٹیلی جنس چیف رچرڈ گرینل کو ایران کے لیے خصوصی مندوب بنانے پر غور

ٹرمپ کا سابق انٹیلی جنس چیف رچرڈ گرینل کو ایران کے لیے خصوصی مندوب بنانے پر غور

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے سابق انٹیلی جنس چیف رچرڈ گرینل کو ایران کے لیے خصوصی مندوب نامزد کرنے پر غور کر رہے ہیں۔

 تاہم ابھی تک ایران کے لیے کوئی حتمی حکمت عملی یا عملے کے بارے میں فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ایران پر نئی پابندیاں یا جوہری پروگرام کے حوالے سے کوئی اعلان بھی نہیں کیا گیا ہے۔ گرینل کو خصوصی مندوب بنانے کے حوالے سے تاحال ٹرمپ کی ٹیم اور خود گرینل نے خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔