امریکی خصوصی نمائندہ اور مشیر کا نیتن یاہو سے اہم ملاقات

امریکی خصوصی نمائندہ اور مشیر کا نیتن یاہو سے اہم ملاقات

مشرق وسطیٰ کے لیے امریکی خصوصی نمائندہ اسٹیو وٹکوف اور صدر کے مشیر جیرڈ کشنر نے اسرائیل کا دورہ کیا ہے اور وزیر اعظم نیتن یاہو سے ملاقات کی ہے۔

 ترجمان کے مطابق، اس ملاقات میں غزہ میں جنگ بندی کے بعد کی صورتحال اور خطے کی تازہ پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس کے علاوہ، امریکی سفارت خانے کے مطابق، جیرڈ کشنر اور اسٹیو وٹکوف ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے پر مزید بات چیت کے لیے اسرائیل پہنچے ہیں۔ اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر کا کہنا ہے کہ، آج ہی، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس بھی اسرائیل پہنچیں گے اور نیتن یاہو سے ملاقات کریں گے، جس میں سیکیورٹی چیلنجز اور علاقائی صورتحال پر گفتگو ہوگی۔