ماڈل ٹاؤن میں ٹریفک وارڈنز کی کارروائی پر شہری آپے سے باہر سڑک پر کھڑی اپنی موٹر سائیکل کو آگ لگا دی
لاہور (کرائم رپورٹر) لاہور میں ہیلمٹ کا استعمال نہ کرنے والوں کے خلاف ٹریفک پولیس متحرک ہو گئی۔ ماڈل ٹاؤن میں چالان ہونے پر شہری مشتعل ہو گیا اور اپنی موٹر سائیکل کو آگ لگا دی۔ واقعہ کی موبائل ویڈیوز منظر عام پر آ گئی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ماڈل ٹاؤن کلب چوک کے قریب ٹریفک وارڈنز نے موٹر سائیکل سوار شخص کو روکا، ہیلمٹ نہ پہننے پر چالان کیا تو شہری نے سڑک پر کھڑی اپنی موٹر سائیکل کو آگ لگا دی۔ موبائل ویڈیوز میں مشتعل شخص کو موٹر سائیکل کو آگ لگاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔