مشتعل افراد نے 7 ڈمپروں کو آگ لگا دی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ کے صوبائی دارالحکومت کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں پاور ہاؤس چورنگی کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار شخص زخمی ہوگیا جس کے بعد مشتعل افراد نے کئی ڈمپر جلا دیے۔عینی شاہد نے بتایا کہ ناگن چورنگی فلائی اوور سے تیز رفتار ڈمپر آرہا تھا، ڈمپر نے 2 موٹرسائیکلوں کو کچلا۔حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا البتہ  ایک موٹر سائیکل سوار شخص زخمی ہوا۔ عینی شاہد کے مطابق 17 سے 18 سال کا لڑکا تیز رفتاری سے ڈمپر چلا رہا تھا، حادثے کے بعد لوگوں نے ڈمپرکو روکا، ڈرائیور کومارا۔موٹر سائیل کی ٹکر کے بعد مشتعل افراد نے 7 ڈمپروں کو آگ لگا دی۔مشتعل افراد کی جانب سے 4 ڈمپر ناگن چورنگی اور 3 فور کے چورنگی پر جلائے گئے تاہم بعد میں تمام ڈمپروں پر لگی آگ بجھا دی گئی۔