فنانشل کرائم کا اشتہاری مجرم گرفتار

 لاہور (کرائم رپورٹر) ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کی ہدایت پر فنانشل کرائم کے اشتہاری ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ فنانشل کرائم کے 26 مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ انچارج انویسٹی گیشن تھانہ گلبرگ علی رضا نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کر کے اشتہاری ملزم کو گرفتار کیا۔ انچارج انویسٹی گیشن تھانہ گلبرگ علی رضا کے مطابق اشتہاری مجرم تھانہ گلبرگ اور تھانہ کاہنہ کو فنانشل کرائم کے مقدمات میں مطلوب تھا۔ اشتہاری مجرم کو جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔ ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن کے مطابق پولیس پراسیکیوشن پارٹنرشپ کی مدد سے گرفتار مجرم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کے مطابق فنانشل کرائم کے اشتہاری مجرمان کے خلاف انویسٹی گیشن پولیس لاہور کا کریک ڈاؤن جاری رہے گا، جرائم پیشہ عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کی طرف سے پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان کیا گیا ہے۔