ملزم نے شہری محمد اشرف کو لیں دین کے معاملے میں بوگس چیک دیا تھا
لاہور(کرائم رپورٹر)انچارج انویسٹی گیشن تھانہ مغلپورہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے فنانشل کرائم کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا پولیس کے مطابق انچارج انویسٹی گیشن تھانہ مغلپورہ وقاص احمد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے فنانشل کرائم کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم عدنان خالق کو گرفتار کر لیاانچارج انویسٹی گیشن وقاص احمد کے مطابق ملزم نے شہری محمد اشرف کو لیں دین کے معاملے میں بوگس چیک دیا تھاملزم عدنان خالق کو جدید ٹیکنالوجی سمیت ہیومین انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار کیا گیاپولیس پراسیکیوشن پارٹنر شپ کی مدد سے گرفتار ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائیگی،ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر کے مطابق فنانشل کرائم کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزمان کیخلاف انویسٹی گیشن پولیس کی کارروائیاں جاری رہیں گی،ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے پولیس ٹیم کے لئے تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے