فنانشل کرائم کے مقدمات میں مطلوب 12 اشتہاری گرفتار

 لاہور(کرائم رپورٹر)موبائلز اسکواڈ نے فنانشل کرائم کے مقدمات میں مطلوب بین الاضلائی 12 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ترجمان ڈولفن کے مطابق ملزمان کو صوبائی دارالحکومت کے مختلف ناکہ جات پر پبلک ٹرانسپورٹ کی چیکنگ کے دوران ای پولیس ایپ کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان گزشتہ پانچ سال سے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے روپوش تھے ملزمان کے خلاف فیصل آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، بہاولنگر اور لاہور کے مختلف تھانوں میں فراڈ، دھوکہ دہی، لین دین میں جعلسازی اور بوگس چیک دینے کے مقدمات درج ہیں۔گرفتار ملزمان میں فیصل، جمیل، تصور، ماجد، حسنین سمیت دیگر شامل ہیں، جنہیں مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ لٹن روڈ، شادمان، نواب ٹاؤن، ڈیفنس اے اور متعلقہ تھانوں کے حوالے کر دیا گیاایس پی ڈولفن بلال احمد کا کہنا ہے کہ فنانشل کرائم کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ معصوم اور سادہ لوح شہریوں کے ساتھ فراڈ اور نوسربازی کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔