فنانشل کرائم میں مطلوب 8اشتہاری گرفتار

نے شہریوں سے لین دین، نوسر بازی و فراڈ کی نیت سے بوگس چیک دیے تھے 
 لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈ نے فنانشل کرائم کے اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے فنانشل کرائم کے مقدمات میں مطلوب8 اشتہاریوں کو شہر کے مختلف جگہوں سے گرفتار کرلیاترجمان ڈولفن کے مطابق ملزمان لاہور کے مختلف تھانوں کی پولیس کو مطلوب تھیملزموں نے شہریوں سے لین دین، نوسر بازی و فراڈ کی نیت سے بوگس چیک دیے تھیملزمان کو انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی و ای پولیس ایپ کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔ملزمان کیخلاف تھانہ چوہنگ، مغلپورہ، کاہنہ، ساندہ و دیگر تھانوں میں مقدمات درج ہیں ملزمان گرفتاری سے بچنے کیلئے گزشتہ 3 سال سے روپوش تھیگرفتار ملزمان عامر، معیز، خلیل، حارث اور دیگر کو کارروائی کیلئے تھانہ سول لائن، رائیونڈ، شاہدرہ، داتا دربار دیگر کے حوالے کر دیا ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد کے مطابق فنانشل کرائم کے مقدمات میں مطلوب اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گامعصوم و سادہ لوح شہریوں سے فراڈ و نوسر بازی کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔