فنانشل کرائم کے 16 مقدمات میں مطلوب اشتہاری گرفتار

: گلبرگ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا، مقدمات 13 تھانوں میں درج
لاہور(کرائم رپورٹر) ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کی ہدایت پر فنانشل کرائم کے اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈا ئون جاری ہے، انچارج انویسٹی گیشن تھانہ گلبرگ علی رضا نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے فنانشل کرائم کے 16 مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم لاہور کے مختلف 13 تھانوں میں فنانشل کرائم کے مقدمات میں مطلوب تھا، جسے پیشہ ورانہ مہارت اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے کہا کہ پولیس پراسیکیوشن پارٹنرشپ کے ذریعے گرفتار ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، قانون کی بالادستی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پولیس شب و روز کوشاں ہے۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے بہترین کارروائی پر پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان کیا۔