سندر، برکی، لاری اڈا سمیت مختلف علاقوں سے نقدی و موبائل چھین لیے گئے
ستوکتلہ، مغل پورہ سے گاڑیاں، تین علاقوں سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں
لاہور (کرائم رپورٹر) شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات، موبائل فونز، موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سندر میں رضا سے 1 لاکھ 20 ہزار روپے اور موبائل فون، برکی میں خرم سے 1 لاکھ 15 ہزار روپے اور موبائل فون، لیاقت آباد میں مسعود سے 1 لاکھ 10 ہزار روپے اور موبائل فون، لاری اڈا میں وقاص سے 1 لاکھ روپے اور موبائل فون، جبکہ لٹن روڈ میں وسیم سے 1 لاکھ روپے، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ ستوکتلہ اور مغل پورہ سے گاڑیاں جبکہ فیکٹری ایریا، گجرپورہ اور سبزہ زار سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔