نقدی، موبائل، زیورات، گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں چوری یا چھین لی گئیں
لاہور(کرائم رپورٹر) شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فونز، موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ڈیفنس میں شکیل سے 1 لاکھ 30 ہزار روپے اور موبائل فون، شاہدرہ ٹاؤن میں افضل سے 1 لاکھ 25 ہزار روپے اور موبائل فون، ستوکتلہ میں طارق سے 1 لاکھ 20 ہزار روپے اور موبائل فون، قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ میں مکرم سے 1 لاکھ 15 ہزار روپے اور موبائل فون، شالیمار میں ثاقب سے 1 لاکھ روپے، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ گارڈن ٹاؤن اور مغل پورہ سے گاڑیاں جبکہ سندر، گوالمنڈی اور کاہنہ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔