لاکھوں روپے کی ڈکیتی وارداتیں متعدد گاڑیاں وموٹرسائیکل چوری

گوالمنڈی ،لٹن روڈ،فیصل ٹائون،نواب ٹائون ،مصطفی آباداورکاہنہ میں گن پوائنٹ پروارداتیں
 لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے کی نقدی،طلائی زیورات، موبائل فونز، موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ۔ذرائع کے مطابق گوالمنڈی میں عقیل سے1لاکھ 20ہزار روپے اور موبائل فون،لٹن روڈ میں اختر سے 1لاکھ 15ہزار روپے اور موبائل فون،فیصل ٹائون میں ڈاکوؤں نے جاوید اور اس کی فیملی سے 4 لاکھ 60 ہزار روپے مالیت کی نقدی و طلائی زیورات لوٹ لئے۔نواب ٹاؤن سے ڈاکوشہری اختر سے 4 لاکھ اور موبائل فون،مصطفی آباد میں لیاقت سے 1لاکھ روپے اور موبائل فون،کاہنہ میں رزاق سے1 لاکھ روپے اور موبائل فون، نواب ٹائون میں زاہد سے 65ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔بادامی باغ اور نوانکوٹ سے گاڑیاں جبکہ ٹائون شپ،فیصل ٹائون، سمن آباد اور شادمان سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔