آوارہ کتوں کا حملہ، شہری زخمی

  بچے اور خواتین گھروں میں محصور،انتظامیہ مکمل خاموش شہری سراپا احتجاج، 
لاہور (کرائم رپورٹر) مغلپورہ کے علاقے میں آوارہ کتوں نے شہری عبدالرحمان کو کاٹ کر زخمی کر دیا۔ علاقے میں آوارہ کتوں کی تعداد بڑھنے پر شہری سراپا احتجاج ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ علاقے میں آوارہ کتوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے جس کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل چکا ہے۔ شہری گھروں میں قید ہو کر رہ گئے ہیں۔ بچوں اور خواتین کا گھروں سے نکلنا محال ہو چکا ہے۔ انتظامیہ بھی شنوائی نہیں کر رہی۔