خانقاہ ڈوگراں (خصوصی رپورٹ) خانقاہ ڈوگراں کے نواحیکلسیاں بھٹیاں میں آوارہ کتوں کا راج ایک اور بچے کو بھنبھوڑ کر زخمی کردیا۔ گا ئوں کا رہائشی کمسن بچہ احسن عباس گھر سے کسی ضروری کام کیلئے باہر نکلا تو راستے میں آوارہ کتے نے اس پر حملہ کر کے اسے بری طرح زخمی کر ڈالا۔ شدید کاٹنے کے باعث بچے کے جسم پر گہرے زخم آئے ہیں، جسے فوری طور پر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔اہل علاقہ اور متاثرہ بچے کے لواحقین کا کہنا ہے کہ اس سے قبل بھی آوارہ کتے کئی افراد کو نشانہ بنا چکے ہیں لیکن متعلقہ میونسپل اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اس سنگین مسئلے پر کوئی عملی اقدام نہیں اٹھایا گیا۔