ضلعی انتظامیہ مجرمانہ خاموشی اختیار کئے ہوئے، نوٹس لینے کا مطالبہ
ساہیوال (خصوصی رپورٹ)ضلع ساہیوال میں آوارہ کتوں کی بھر مار، شہری پریشان،بازاروں، گلی محلوں اور سڑکوں پر بڑی تعداد میں آوارہ کتے دن اور رات کے اوقات میں مختلف علاقوں جن میں جہاز گرائونڈ،امامیہ کالج،کامرس کالج نیو کیمپس،گلی،محلوں کے علاوہ پارکوں میں دندناتے پھرتے ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ مجرمانہ خاموشی اختیار کئے ہوئے ہے، اور آوارہ کتوں کو تلف کرنے کے لئے حکام کوئی کارروائی نہیں کر رہے، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ان آوارہ کتوں کو تلف کرنے پر توجہ نہ دینے کی وجہ سے گزشتہ دنوں گردو نواح میں آوارہ کتوں کے کاٹنے کے زخمی ہونے کے واقعات رونما ہوچکے، متعدد افراد ابھی بھی زیر علاج ہیں۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔