لاہور (کرائم رپورٹر) ماڈل ٹاؤن ڈویڑن پولیس جرائم پیشہ عناصر کیخلاف ان ایکشن ہے۔ کاہنہ چوکی لکھوکی پولیس نے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں 2 منشیات فروش، 1 اشتہاری، 2 ہوائی فائرنگ کے مرتکب ملزمان شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزمان کو دوران سنیپ چیکنگ، خفیہ اطلاع اور 15 کال پر کارروائیاں کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔ اشتہاری باقر بوگس چیک کے مقدمے میں پولیس کو مطلوب تھا، ملزمان رضا اور عدنان کو ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے گرفتار کیا گیا۔ منشیات و شراب فروش ارسلان اور زاہد کو خفیہ اطلاع پر حراست میں لیا گیا۔ ملزمان سے مجموعی طور پر 200 لیٹر دیسی شراب، 1 کلو چرس اور 2 پستول برآمد کر لیے گئے۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔