قتل کے مقدمہ میں اشتہاری سمیت 5ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی کینٹ اختر نواز کی ہدایت پر اشتہاری ملزمان کے خلاف کریک ڈائون کے دوران اہم کامیابی حاصل کر لی گئی۔ ایس ایچ او باٹا پور آصف منصب نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائیاں کرتے ہوئے اے کیٹگری قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم ارشاد سمیت 5 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا۔پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ہونے والے ملزمان میں ارشاد، بشیر، صدام اور نواز سمیت دیگر شامل ہیں۔ ملزمان قتل، خیانتِ مجرمانہ، چیک ڈس آنر اور فراڈ کے مقدمات میں گزشتہ دو سال سے پولیس کو مطلوب تھیایس پی کینٹ اختر نواز کا کہنا ہے کہ ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹریس کر کے گرفتار کیا گیا۔ گرفتار افراد کو مزید تفتیش کے لیے انوسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہیایس پی کینٹ نے کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او باٹا پور آصف منصب اور ان کی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ اشتہاری ملزمان کے خلاف دیے گئے ٹارگٹ ہر صورت مکمل کیے جائیں گے۔