مظہر ،خالد، شاہد عمران،نوید عرف بیدو،عقیل ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے،لاشیں مردہ خانے منتقل
لاہور(کرائم رپورٹر)کاہنہ چوہنگ بادامی اور چوہنگ میں سی سی ڈی سے مبینہ مقابلوں کے دوران 5 ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آکر ہلاک ہوگئے سی سی ڈی ذرائع کے مطابق چوہنگ میں ہونے والے مبینہ مقابلہ میں دو ملزمان مظہر اور خالد مارے گئے دوسرا واقعہ کاہنہ میں مبینہ مقابلے میں شاہد عمران ملزم مارا گیا تیسرا واقعہ سی سی ڈی چوہنگ اور بدنام زمانہ دہشت گردی اور ملزمان اشتہاری خطرناک ڈاکوؤں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ایک ملزم ہلاک ہوگیاپولیس ٹیم سلطان کے گاؤں علاقہ تھانہ سندر میں ملزم نوید عرف بیدو کی مخبری پر موجود تھی کہ تین نامعلوم افراد کو مشکوک جان کر رکنے کا اشارہ کیا گیا جنہوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کردی مختلف اضلاع اورلاہور کی مختلف ڈویژن ہائے کے تھانہ جات میں واردات کے ذریعے ناک میں دم کرنے والامتحرک گروہ کا سرغنہ دہشت کی علامت سمجھا جانے والارابری اور سنیچنگ کی ان گنت وارداتوں میں مطلوب اور انتہائی خطرناک ملزم نوید عرف بیدو دوران پولیس مقابلہ میں شدید زخمی ہوگیاملزم کے انتہائی مطلوب ہونے کی بناء پر ایڈیشنل آئی جی نے انچارج سی سی ڈی چوہنگ کو خصوصی ٹاسک دے رکھا تھا جس کی بنا پر خصوصی ٹیم سرگرم عمل تھی دوران کراس فائرنگ میں پولیس کے اے ایس آئی اعظم ٹانگ پر فائر لگنے اور کانسٹیبل تصور فائر لگنے سے زخمی ہوگئے ملزم نوید عرف بیدو کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ملزم نے اگست سال 2024میں دوران ریڈ اے ایس آئی نزیر کو شہید جبکہ ڈکیتی کی واردات میں زنا جیسے جرائم کا بھی ارتکاب کر رکھا تھاملزم نوید عرف بیدوضلع قصور اور لاہور کی مختلف ڈویڑنز کے سینکڑوں مقدمات کا ریکارڈ یافتہ اور کئی مقدمات میں کیٹگری A کا مجرم اشتہاری تھااور وارداتوں میں مطلوب تھا۔ملزم کے ساتھی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے چوتھا واقعہ مبینہ پولیس مقابلہ تھانہ بادامی باغ کے علاقہ میں ہوامبینہ مقابلہ میں عقیل نامی ملزم اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیاملزم کے دیگر ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوئے ہلاک ملزم لاہور سمیت پنجاب بھر میں سنگین وارداتوں میں مطلوب تھاہلاک ملزم نے 2005 میں برطانوی پلٹ شہری کو لوٹا، 2004 میں دوران ڈکیتی شہری کو بھی زخمی کر دیا تھاہلاک ملزم پنجاب کے دیگر شہروں میں پولیس مقابلے ڈکیتی اور شہریوں کو زخمی کرنے کے درجن بھر وارداتوں میں ملوث تھا پانچوں ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی مبینہ فائرنگ سے ہلاک ہوئے ۔ملزمان کے ساتھیوں اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگئے پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے لاشوں کو قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے میں منتقل کر دیں اور فرار ہونیوالے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔