ملزموں نے جائیداد کے تنازع پر پر شہری صدیق اور جاوید کو قتل کر دیا تھا
لاہور(کرائم رپورٹر)ہڈیارہ کے علاقہ میں فائرنگ کر کے 2شہریوں کو قتل کرنے والے خاتون سمیت 5ملزمان گرفتار، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے قتل کی اس بڑی واردات کا نوٹس لیا تھاڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ بشریٰ نثار کی سربراہی میں پولیس ٹیم کو ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دیا تھا۔انچارج انویسٹی گیشن تھانہ ہڈیارہ محمد سلیم نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کر کے خاتون ملزمہ سمیت 5ملزمان کو گرفتار کر لیاایس پی انویسٹی گیشن کینٹ بشریٰ نثار کے مطابق ملزمان نے جائیداد کے تنازع پر شہری صدیق اور جاوید کو قتل کر دیا تھا، جبکہ شہری برکت، پرویز، عامر اور نوید کو شدید زخمی کر دیا تھاملزمان اور مقتولین آپس میں قریبی رشتہ دار ہیں اور جائیداد کا تنازعہ چل رہا تھا،ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے گرفتار کیا گیاڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کا کہنا تھا کہ ملزمان اب پولیس کی گرفت میں ہیں، مضبوط چالان مرتب کروا کے کیفرکردار تک پہنچایا جائے گاقانون شکن عناصر سے آہنی ہاتھوں کیساتھ نمٹاجائیگا، ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کی طرف سے پولیس ٹیم کے لئے تعریفی اسناد کا اعلان کیا گیا۔