لاہور (خصوصی رپورٹ) پنجاب 18ویں آئینی ترمیم کے تحت سپیشلائزڈ فورسز قائم کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا، 2018 میں 18 ویں آئینی ترمیم کے تحت ہر صوبے کو سپیشلائزڈ فورسز بنانے کا مینڈیٹ ملا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب میں متعدد سپیشلائزڈ فورسز قائم کی گئیں، پنجاب نے پہلی وائلڈ لائف فورس، انوائرمنٹ فورس، فاریسٹ اور پیرا فورس بنانے کا اعزاز حاصل کیاجبکہ منشیات کے سدباب کیلئے پہلی صوبائی کاو?نٹر نارکوٹکس فورس بنانے کا اعزاز بھی پنجاب کو حاصل ہوا ہے۔