حاضری سسٹم کو سندھ کے سکولوں کے بعد کالجز و جامعات میں نافذ کریں گے، ہمیں علم ہونا چاہیے بچے کہاں جارہے ہیں:وزیراعلی کا تقریب سے خطاب
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے این ایف سی ایوارڈ اور 18ویں ترمیم کو رول بیک نہیں ہونے دیں گے۔ 18ویں ترمیم میں اور بھی بہت ساری چیزیں ہیں۔اس سے پہلے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے سندھ میں طلبہ کی حاضری کو مانیٹر کرنے کے لیے پہلے ڈیجیٹل نظام کا افتتاح کیا۔تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا حاضری سسٹم کو سندھ کے سکولوں کے بعد کالجز و جامعات میں نافذ کریں گے، ہمیں علم ہونا چاہیے بچے کہاں جارہے ہیں۔