ڈرائیور پکڑا گیا ، گاڑی ہارڈ شولڈر سے لاوارث حالت میں ملی
لاہور (کرائم رپورٹر) موٹروے پولیس نے ایم 3 جرّانوالہ کے قریب ایک چوری شدہ گاڑی برآمد کر لی۔ مشکوک کار کو رکنے کا اشارہ کیا تو ڈرائیور نے فرار ہونے کی کوشش کی، جس کو ناکام بنا دیا گیا۔ ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد کے مطابق موٹروے پر ڈرائیور نے رکنے کی بجائے فرار ہونے کی کوشش کی۔ موٹروے پولیس نے تعاقب کرتے ہوئے گاڑی کو 2 کلومیٹر بعد ہارڈ شولڈر پر لاوارث حالت میں پایا۔ گاڑی کی تلاشی کے دوران مختلف شناختی دستاویزات، جن میں شناختی کارڈ، اے ٹی ایم کارڈز اور ڈرائیونگ لائسنس شامل تھے، برآمد کیے گئے۔ واقعہ کی اطلاع مقامی پولیس اور گاڑی کے مالک کو دی گئی۔ تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد گاڑی مالک کے حوالے کر دی گئی۔ گاڑی کے مالک نے موٹروے پولیس کی بروقت اور پیشہ ورانہ کارروائی کو سراہا۔