لاہور(کرائم رپورٹر)شورکوٹ کے قریب موٹروے پولیس ایم-4 کی بڑی اور کامیاب کارروائی، چوری شدہ ڈیزل اور شاہزور پک اپ برآمد، جبکہ ملزمان اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ترجمان سنٹرل ریجن سید عمران احمد کے مطابق شورکوٹ ریسٹ ایریا میں آئل ٹینکر سے ڈیزل چوری کی واردات کے بعد ملزمان فرار ہو رہے تھے کہ موٹروے پولیس فالکن ٹیم نے فوری اور بروقت ایکشن لیا۔موٹروے پولیس نے تقریباً 3 کلومیٹر تک تعاقب کے بعد مشتبہ شاہزور پک اپ کو روک کر قبضے میں لے لیا، تاہم ملزمان اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے۔برآمد شدہ چوری شدہ ڈیزل اور شاہزور پک اپ کو مزید قانونی کارروائی کے لیے مقامی پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہیمسافروں کے جان و مال کا تحفظ موٹروے پولیس کی اولین ترجیح ہے، اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں آئندہ بھی اسی تسلسل سے جاری رہیں گی۔