موٹروے پولیس نے ملتان سے چھینی گاڑی برآمد کر لی

لاہور (کرائم رپورٹر) موٹروے پولیس ایم فور نے ملتان کے قریب چھینی گئی گاڑی برآمد کر کے دو ملزمان محمد علی اور دلاور حسین کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد کے مطابق سب انسپکٹر نوشین اسلم اور سب انسپکٹر جواد حسین نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے گاڑی کو موٹروے پر روک لیا۔ شہری انیس فریدی نے 130 ہیلپ لائن پر اطلاع دی تھی کہ اس کی گاڑی خانیوال سے چھین لی گئی تھی۔ برآمد شدہ گاڑی اور ملزمان کو تھانہ بدھلہ سنت ملتان کے حوالے کر دیا گیا۔ ڈی آئی جی دار علی خٹک نے افسران کی پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہا۔