موٹروے پولیس کی کارروائی ، 2 کلو آئس برآمد،ملزمان گرفتار

 لاہور(کرائم رپورٹر)موٹروے پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 2 کلو آئس منشیات برآمد کر لی ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے پولیس اور اینٹی نارکوٹکس فورس نے مشترکہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ایم-2 موٹرویپر سیال موڑ کے قریب مشکوک گاڑی LE-7342 روک لی گئی ملزمان نے فرار ہونے کی کوشش کی کھیتوں سے گرفتار کرلیا گیا کارروائی میں 2 کلوگرام آئس اور 103 رول کپڑا برآمد کرلیا گیاگرفتار ملزمان شاکر خان ولد عبد القدوس اور سلیم خان ولد کرامت خان شامل ہیں دونوں ملزمان کا تعلق نوشہرہ سے ہے ملزمان اور برآمد شدہ منشیات اے این ایف تھانہ جوہر ٹاؤن لاہور کے حوالے کر دیا گیا