موٹروے پولیس کی کارروائی ، نان کسٹم سگریٹ کے 1050بنڈل برآمد

 لاہور(کرائم رپورٹر)موٹروے پولیس ایم 5 نے لاکھوں روپے مالیت کے نان کسٹم سگریٹ برآمد کر لیے ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد کے مطابق اچ شریف کے مقام پر کارروائی کرتے ہوئے 1050 نان کسٹم سگریٹ بنڈل برآمد کر لئے گئے بلیک شیشوں والی مشکوک کلٹس کار نمبر BRE-093 موٹروے پولیس نے روکی، گاڑی مکمل طور پر سگریٹ کے بنڈلز سے بھری ہوئی تھی دو ملزمان کو گرفتار کرکے گاڑی اور سامان کسٹمز ٹیم کے حوالے کر دیا گیابرآمد شدہ سگریٹ کی مالیت تقریباً دس لاکھ روپے بتائی جاتی ہیکسٹمز اینٹی اسمگلنگ سیل بہاولپور نے مزید قانونی کارروائی شروع کردی،ڈی آئی جی دار علی خٹک نے پٹرولنگ افسران کی کارکردگی کو سراہا۔