شفیق آباد مسائل کی آماجگاہ ،سڑکیں گڑھوں میں تبدیل،جگہ جگہ گندے پانی کے جوہڑ بن گئے
لاہور ( کرائم رپورٹر)شفیق آباد مسائل کی آماجگاہ بن چکا ہے۔ علاقے میں گزشتہ آٹھ ماہ سے جاری تعمیراتی کام اور سیوریج لائنوں کی کھدائی شہریوں کے لیے دردِ سر بن گئی ہے۔ سڑکیں گڑھوں میں تبدیل ہو چکی ہیں، گلیاں کیچڑ سے بھری پڑی ہیں اور جگہ جگہ گندے پانی کے جوہڑ بن چکے ہیں، جن سے مختلف وبائی امراض پھیلنے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔اہلِ علاقہ کا کہنا ہے کہ تعمیراتی کام ادھورا چھوڑ دیا گیا ہے جس کی وجہ سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔ سکول جانے والے بچے، دفاتر جانے والے افراد اور بزرگ شہری سب ہی اس بدترین صورتحال سے پریشان ہیں۔ صاف پانی کی فراہمی بند ہو چکی ہے اور اکثر گھروں میں گندا اور بدبودار پانی آرہا ہے جو پینے کے قابل نہیں۔ اہلِ علاقہ نے انتظامیہ سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ فوری طور پر نوٹس لے اورگلیوں کی مرمت کا کام جلد از جلد مکمل کیا جائے۔سیوریج کے نظام کو بہتر بنایا جائیاور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔