ملک کے تین صوبوں کی سیوریج لائنوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

حب، اوستہ محمد، ڈیرہ بگٹی، کوئٹہ، نصیر آباد، ڈی آئی خان، ٹانک، بنوں کی سیوریج میں پولیو وائر س پایا گیا
 اٹک، جھنگ، ملتان، خانیوال کی سیوریج پولیو پازیٹو ، خانیوال کی سیوریج لائنوں میں پہلی بار پولیو وائرس پایا گیا
  اسلام آباد(آئی این پی ) ملک کے تین صوبوں کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی نشاندہی ہوئی ہے۔تفصیل کے مطابق حکومتی نااہلی کے باعث پولیو وائرس نے ملک پر پھر سے پنجے گاڑھ دئیے ، پولیو پازیٹو سیوریج سیمپلز کی ٹیکنیکل رپورٹ وزارت صحت کو موصول ہو گئی جس میں ملک کے3صوبوں کے 12اضلاع کی سیوریج میں پولیو وائرس کی تصدیق کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق ملک کے 12اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں وائرس پایا گیا ہے، جس میں حب، اوستہ محمد، ڈیرہ بگٹی کی سیوریج لائنز میں پولیو پازیٹو نکلی ہیں۔ اس کے علاوہ کوئٹہ، نصیر آباد کی سیوریج لائنیں پولیو پازیٹو ہیں، ڈی آئی خان، ٹانک، بنوں کی سیوریج میں پولیو وائر س پایا گیا ہے، اٹک، جھنگ، ملتان، خانیوال کی سیوریج پولیو پازیٹو ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ خانیوال کی سیوریج لائنوں میں پہلی بار پولیو وائرس پایا گیا ہے، پولیو ٹیسٹ کیلئے سیوریج لائنز سے سیمپلز نومبر، دسمبر میں لیے گئے تھے۔