دریائے ستلج میں ممکنہ سیلاب، ریسکیو 1122 کی چھٹیاں منسوخ

عارفوالا (خصوصی رپورٹ) دریائے ستلج میں ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر ریسکیو 1122 کے تمام اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔ ریجنل ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر ارشاد الحق کے مطابق تمام مشینری فنکشنل اور عملہ ہائی الرٹ ہے۔