واٹر ریسکیو ٹیمیں، بوٹس اور لائف جیکٹس کے ساتھ فیلڈ میں مکمل تیار
لاہور(کرائم رپورٹر) ہمسایہ ملک سے زیادہ پانی آنے کے ممکنہ خدشے کے پیشِ نظر ریسکیو اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ سیکرٹری محکمہ ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر کے مطابق دریائے چناب سے ملحقہ علاقوں میں واٹر ریسکیو ٹیمیں، لائف جیکٹس اور ایمرجنسی بوٹس کے ساتھ مکمل طور پر تیار ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ چناب سے ملحقہ اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرز کو فلڈ مانیٹرنگ اور فیلڈ سرویلنس مزید مئوثر بنانے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں جبکہ صوبائی ایمرجنسی آپریشن سینٹر دریائے چناب کی صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔