ون ویلنگ،فائرنگ : ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون

 اسلحہ کی نمائش کے194 ہوائی فائرنگ کے605ملزمان گرفتار کئے گئے
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور پولیس کی جانب سے کرسمس اور نیو ایئر کے تناظرمیں ون ویلنگ اور ہوائی فائرنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاو?ن میں سال2024ء￿  میں ون ویلنگ کے1963ملزمان کو گرفتارکر کے ان کے خلاف1726مقدمات کا اندرج کیا گیا ہے۔یہ بات ترجمان لاہور پولیس نے گزشتہ روز  یہاں جاری اپنے بیان میں کہی۔ ترجمان نے بتایا کہ سال2024ء￿  میں ناجائز اسلحہ کے10403، اسلحہ کی نمائش کے194 جبکہ ہوائی فائرنگ کے605ملزمان گرفتار کئے گئے ہیں۔سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ محفوظ اور پرامن معاشرے کے قیام کیلئے قانون شکن عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔انہوں نے ون ویلرز کے خلاف بلا امتیازآپریشن جاری رکھنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ون ویلنگ کے ہاٹ اسپاٹ ایریازمیں ناکے لگائے جائیں۔سی سی پی او لاہور نے کہاکہ غیر قانونی اسلحہ،اسلحے کی نمائش، استعمال اور خرید و فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاو?ن میں تیزی لائی جائے اور سوشل میڈیا پر اسلحہ کی تشہیر اور ہوائی فائرنگ میں ملوث ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔ بلال صدیق کمیانہ نے موٹر سائیکلوں کی آلٹریشن کرنے والے مکینیکس کے گرد گھیرا تنگ کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ، ہلڑ بازی کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی۔سی سی پی او لاہور نے کہا کہ نیو ایئر نائٹ پر ہوائی فائرنگ، ون ویلنگ اورپتنگ بازی کی صورت میں سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ شہری قانون کے احترام کو اپنا شعار بنائیں، غیر قانونی سرگرمیوں سے گریز کریں۔