منشیات فروش بیوی سمیت گرفتار ،30 کلو چرس برآمد

 لاہور (کرائم رپورٹر) ایس پی صدر رانا حسین طاہر کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے مشہور بدنام زمانہ منشیات فروش محمد الیاس اور اس کی اہلیہ سحرش کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق ایس ایچ او قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ کی ٹیم نے دورانِ پٹرولنگ کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کے قبضہ سے 30 کلو سے زائد چرس اور 5 کلو افیون برآمد کی۔ گرفتار ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ آن لائن ذرائع سے منشیات منگوا کر پوش علاقوں اور تعلیمی اداروں کے اطراف نوجوان نسل میں فروخت کرتے تھیایس پی صدر رانا حسین طاہر کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کارروائی کرنے والی پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کو تباہ کرنے والے منشیات فروشوں کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔