پاکپتن(خصوصی رپورٹ) تھانہ سٹی عارفوالا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 69 ای بی کے رہائشی منشیات فروش محسن چوہان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے 12 کلوگرام چرس برآمد کی گئی ہے۔ گرفتار ملزم منشیات فروشی کے مقدمے میں پہلے بھی گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔پولیس ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویڑن ڈرگ فری پنجاب پر مکمل عمل درآمد کیا جا رہا ہے، اور منشیات کے مکمل خاتمے تک ایسے آپریشنز جاری رہیں گے۔