ملائیشین ایئرلائن کا پاکستان کیلئے فلائٹ آپریشن شروع کر نے کا اعلان

 اسلام آباد (آئی این پی )پاکستان کے ہوابازی کے شعبے کے لیے اچھی خبر،  ملائیشین ایئرلائن پاکستان کیلئے فلائٹ آپریشن شروع کرے گی۔تفصیل کے مطابق ملائیشیا کی ایک اور نئی ایئرلائن نے پاکستان کیلئے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، ایئرایشیا ایئرلائن مئی سے کراچی کیلئے پروازیں آپریٹ کرے گی۔سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایئرایشیا کو فلائٹ آپریشن کی اجازت دے دی ہے، ایئرایشیا 30مئی سے کراچی کے لیے پروازیں شروع کررہی ہے۔ابتدائی طور پر ایئرایشیا ہفتہ وار 4پروازیں کراچی سے کوالالمپور کے درمیان چلائے گی۔