بلوچستان کے ضلع مستونگ میں فورسز کا آپریشن ‘ فتنہ الہندوستان کے3 دہشت گرد مارے گئے‘فائرنگ کے تبادلے میں میجر زید سلیم اور سپاہی ناظم حسین شہید

مٹھی بھر دہشتگرد ترقی کا راستہ نہیں روک سکتے ترجمان پاک فوج
 بلوچ عوام پاکستان سے تاریخ، مذہب، ثقافت اور روایت کے رشتوں میں جڑے ہیں‘کشمیر پاکستان کی شہ رگ تھا، ہے اور رہے گا، معرکہ حق میں فتح مبین میں عوام کی حمایت بالخصوص نوجوانوں کا کردار اہم رہا
 بھارتی سٹریٹجک مفروضوں کو ہمیشہ کیلئے زمین بوس کر دیا:  لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری  کاکنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ ،طلبا  ء سے گفتگو ‘شہید31 سالہ میجر زید سلیم کا تعلق خوشاب اور سپاہی ناظم حسین کا تعلق جہلم سے ہے :ترجمان

 راولپنڈی(آ ئی این پی‘مانیٹرنگ ڈیسک )پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر)  کے ڈائریریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری  نے کہاہے  مٹھی بھر دہشتگرد بلوچستان اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کا راستہ نہیں روک سکتے،کشمیر پاکستان کی شہ رگ تھا، ہے اور رہے گا،کہ بھارتی اسٹریٹجک مفروضوں کو ہمیشہ کیلئے زمین بوس کر دیا۔  لیفٹیننٹ جنرل احمدشریف چوہدری نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ جہاں انتظامیہ اور طلبہ نے ان کا استقبال کیا۔دورے کے دوران انہوں نے بھارت کے خلاف کامیاب آپریشن بنیان مرصوص میں پاک افواج کی حکمت عملی اور کامیابی پر روشنی ڈالی۔ لیفٹیننٹ جنرل احمدشریف چوہدری نے کہا کہ معرکہ حق میں فتح مبین میں عوام کی حمایت بالخصوص نوجوانوں کا کردار اہم رہا، کشمیر پاکستان کی شہ رگ تھا، ہے اور رہے گا۔انہوں نے کہا کہ بلوچ عوام پاکستان سے تاریخ، مذہب، ثقافت اور روایت کے رشتوں میں جڑی ہے، مٹھی بھر دہشتگرد ترقی و خوشحالی کا راستہ نہیں روک سکتے۔طلبا و طالبات نے آپریشن بنیان مرصوص کی تاریخی فتح پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا جبکہ فیکلٹی ممبران نے مزید ایسے انٹرایکٹیو سیشنز کے انعقاد کی خواہش کا اظہار کیا۔اس سے قبل ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹینٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے جناح یونیورسٹی برائے خواتین کراچی کا دورہ کیا تھا جہاں انتظامیہ اور طالبات نے ان کا پرجوش استقبال کیا تھا۔انہوں نے طالبات کو آپریشن بنیان مرصوص میں حکمت عملی، قربانیوں سے آگاہ کیا اور کہا تھا کہ آپریشن میں عوام بالخصوص طلبا و طالبات نے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ترجمان پاک فوج نے کہا تھا کہ بھارتی اسٹریٹجک مفروضوں کو ہمیشہ کیلئے زمین بوس کر دیا، بلوچستان کے عوام مذہب، ثقافت، روایات کے رشتوں میں بندھے ہیں، فتنہ الہندوستان کے مٹھی بھر دہشتگرد بلوچستان سے رشتے کو نقصان نہیں پہنچا سکتے۔دریں اثناء پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 3 دہشت گرد جہنم واصل جبکہ میجر اور سپاہی شہید ہوگئے‘ سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع مستونگ میں ا?پریشن کیا، کارروائی فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی۔کارروائی کے دوران بھارتی حمایت یافتہ 3 دہشت گرد جہنم واصل ہو گئے جبکہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں میجر زید سلیم اور سپاہی ناظم حسین شہید ہو گئے۔ 31 سالہ میجر ضیاد سلیم کا تعلق خوشاب اور سپاہی ناظم حسین کا تعلق جہلم سے ہے