اوکاڑہ سے را کے 2دہشتگرد گرفتار،4کلو بارودی موادبرآمد

 ملزموں کا تعلق پشاور سے ہے‘ ساہیوال  اور اوکاڑہ میں دہشتگردی کرنا چاہتے تھے:سی ٹی ڈی
 اوکاڑہ(یواین پی)کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے اوکاڑہ میں انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کر کے بھارتی ایجنسی را کے 2دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار ملزمان عبدالعزیز اور ولایت شاہ پشاور کے رہائشی ہیں، جن سے 4کلو بارودی مواد، 3آئی ای ڈی بم اور 3کلاشنکوف برآمد ہوئی ہیں۔حکام نے بتایا کہ یہ ملزم ساہیوال اور اوکاڑہ میں دہشت گردی کرنا چاہتے تھے۔ملزمان کے قبضے سے نقد رقم اور دہشت گردی کا سامان بھی ملا ہے جسے قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔