ڈی آئی خان : فورسز کی کارروائی ،2دہشتگرد ہلاک،ایک گرفتار

  ہلاک و زخمی دہشتگرد  فورسز اور شہریوں کیخلاف دہشت گردی  میں ملوث تھے:آئی ایس پی آر
راولپنڈی (آئی این پی)  ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں سکیورٹی فورسز کی دہشت گردوں کیخلاف کارروائی میں 2 دہشتگردہلاک  ہو گئے  اور ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر ڈیرہ اسماعیل  خان    کے علاقے کلاچی میں آپریشن کیا،  دہشتگردوں  کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا، ہلاک اور زخمی ہونے والے دہشت  گرد سکیورٹی فورسز اور شہریوں کیخلاف دہشت گردی کے واقعات میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آر نے کہا  کہ علاقے میں دیگر ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے، پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔