مودی کا گجرات ماڈل بھوک، قرض اور خودکشیوں کی نذر

نئی دہلی (آن لائن) دنیا کی چوتھی بڑی معیشت ہونے کے بھارتی دعوے اْس وقت دھرے کے دھرے رہ گئے جب گجرات میں ایک غریب خاندان نے بھوک اور قرض کے بوجھ تلے اجتماعی خودکشی کر لی۔ مودی سرکار کے وکاس ماڈل کی حقیقت اب تلخ حقائق میں بدل چکی ہے، جہاں معاشی ناہمواری، بے روزگاری اور غربت نے عام شہریوں کو خودکشی جیسے انتہائی قدم پر مجبور کر دیا ہے۔ احمد آباد میں 20 جولائی کو پیش آنے والے اندوہناک واقعے میں ویپل وگھیلا نامی آٹو رکشا ڈرائیور جو اپنے خاندان کا واحد کفیل تھا نے مبینہ طور پر معاشی دباؤ کے باعث اپنی بیوی اور تین بچوں سمیت زندگی کا خاتمہ کر لیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق تین برسوں میں ملک بھر میں 1866 خودکشیاں صرف مالی دباؤ، غربت اور قرض کے باعث ہو چکی ہیں۔