گجرات فسادات میں مودی کیخلاف ڈٹ جانیوالی ذکیہ جعفری چل بسیں

 نئی دہلی (آئی این پی)بھارت میں 2002میں گجرات کے مسلم کش فسادات میں بچ جانے والی ذکیہ جعفری کاانتقال ہوگیا ، جنہوں نے فسادات میں ملوث افراد کا احتساب یقینی بنانے کے لیے مختلف عدالتوں میں مقدمات لڑے، ان کی عمر 86برس تھی۔ میڈیارپورٹ کے مطابق سماجی کارکن تیستا سیتلواڑ نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے ذریعے اس بارے آگاہ کیا ۔ذکیہ جعفری رکن پارلیمنٹ احسان جعفری کی اہلیہ تھیں، جنہیں احمد آباد کے غریب متوسط طبقے کے ایک محلے میں قائم گلبرگ ہائوسنگ سوسائٹی پر حملے میں ہندوتوا کے حامیوں نے 68 دیگر افراد کے ساتھ قتل کر دیا تھا۔