مودی جنگی مجرم ،گجرات میں مسلمانوں کے قتل عام میں ملوث تھے:امیدوار میئر نیویارک

 میں گجرات کا مسلمان ہوں،میرا پورا خاندان مسلمان ہے، مجھے گجراتی مسلمان ہونے پر فخر ہے،زہران ممدانی
نیویارک (آئی این پی )امیدوار میئر نیویارک زہران ممدانی نے کہا ہے کہ نریندر مودی کو اسی نظر سے دیکھنا چاہیے جس طرح ہم نیتن یاہو کو دیکھتے ہیں، بھارتی وزیراعظم بھی ایک جنگی مجرم ہے۔زہران ممدانی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ نریندر مودی گجرات میں مسلمانوں کے قتلِ عام میں ملوث تھے، میں گجرات کا مسلمان ہوں،میرا پورا خاندان مسلمان ہے، مجھے گجراتی مسلمان ہونے پر فخر ہے۔