پاور سیکٹر کے گردشی قرض پر قابو پانے کیلئے قرض کی ادائیگی جلد شروع ہونے کا امکان

اسلام آباد (آئی ا ین پی)پاور سیکٹر کے گردشی قرض میں کمی کیلئے بینکوں سے قرض کی ادائیگی رواں ہفتے شروع ہونے کا امکان ہے۔ گردشی  قرض کو ختم کرنے کے لیے حکومت بینکوں سے قرض کا معاہدہ کر چکی ہے۔پاور سیکٹر کے گردشی قرض سے چھٹکارے کیلئے حکومت اور کمرشل بینکوں کے درمیان معاہدے کے تحت کیش ادائیگیاں رواں ہفتے شروع ہونے کا امکان ہے۔واپسی ڈیٹ سرچارج کے ذریعے کی جائے گی۔ صارفین 3 روپے 23 پیسے فی یونٹ ڈیٹ سرچارج کے ذریعے قرض ادا کریں گے۔