صنعا (آئی این پی )اسرائیل نے یمن کے حوثی باغیوں کے زیرقبضہ حدیدہ بندرگاہ پر ایک ماہ میں دوسری مرتبہ حملہ کیا جس کے بعد کشیدگی میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔فرانسیسی خبررساںادارے کے مطابق حوثیوں کے زیرِکنٹرول علاقے بار بار اسرائیلی حملوں کی زد میں آئے ہیں جب سے ملیشیا نے اسرائیل پر میزائل اور ڈرون حملے شروع کیے ہیں، اور اعلان کیا ہے کہ وہ غزہ کی جنگ میں فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔اسرائیل کے وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے کہا کہ اسرائیل نے حدیدہ کی بندرگاہ پر حوثی دہشت گرد حکومت کے اہداف کو نشانہ بنایا۔