یمنی فوج کے حوثیوں پر حملے‘1747ہلاک‘باب المندب کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرلیا

1122 حملوں میں    364 فوجی گاڑیوں، سازوسامان اور رسد پہنچانے والی گاڑیوں کو تباہ یا ناکارہ بنایا گیا: ترجمان  یمنی فوج  میجر جنرل ماجد عبداللہ النزیلی  
مکہ اور مدینہ کو نشانہ بنانے کی کوششوں کا جواب دینا ضروری ہے:سعودی اتحادی افواج ‘یمنی وزیر خارجہ کی حوثی ملیشیا کے خلاف فوجی کارروائی کیلئے عالمی حمایت کی اپیل
صنعا،ریاض(آئی این پی )یمنی سرکاری فورسز نے  باب المندب کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرنے کا دعوی  کیا ہے‘یمنی مسلح افواج کے ترجمان میجر جنرل ماجد عبداللہ النزیلی نے کہا ہے  یمنی مسلح افواج نے حوثیوں کے زیرِ کنٹرول علاقوں میں     1122  نئے حملے کئے جن  میں  1747 حوثی جنگجو ہلاک  ہوگئے  اور   364 فوجی گاڑیوں، سازوسامان اور رسد پہنچانے والی گاڑیوں کو تباہ یا ناکارہ بنایا گیا۔۔پیر کو ایکس پر جاری ایک بیان میں میجر جنرل ماجد عبداللہ النزیلی نے کہا کہ ہماری مسلح افواج منظور شدہ پلان کے تحت مختلف محاذوں پر اپنی فوجی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ہماری افواج نے صعدہ، الجوف اور تعز میں حوثی ملیشیا کے انفراسٹرکچر کے 1122 اہداف کو نشانہ بنایا۔انہوں نے کہا کہ یمنی مسلح افواج نے ریاستی اداروں کو حوثیوں کے قبضے سے واپس لینے اور گروپ کی بغاوت کا خاتمہ کرنے کے لیے آزادی کی جنگ شروع کر دی ہے۔میجر جنرل ماجد عبداللہ النزیلی نیمزید دعوی کیا کہ فیلڈ رپورٹس کے مطابق ان کارروائیوں کے نتیجے میں 1747 حوثی عناصر کو غیر موثر کیا گیا جبکہ 364 فوجی گاڑیوں، سازوسامان اور رسد پہنچانے والی گاڑیوں کو تباہ یا ناکارہ بنایا گیا۔ دوسری جانب سعودی اتحادی افواج نے حوثیوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مکہ اور مدینہ کو نشانہ بنانے کی کوششوں کا جواب دینا ضروری ہے۔سعودی اتحادی افواج کاکہنا ہے کہ سعودی عرب پرحوثیوں کے حملے روکنے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے،