یمنی فوج کا حوثیوں سے تازہ جھڑپوں میں گاڑیاں تباہ کرنے کا دعویٰ

صنعا(آئی این پی )یمن کی سرکاری افواج نے حوثی جنگجوں کے ساتھ تازہ جھڑپوں کے بعد آبنائے باب المندب پر نظر رکھنے والی اہم کہبوب پہاڑیوں کا کنٹرول سنبھالنے کا اعلان کیا ہے۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق سرکاری افواج نے کئی محاذوں پر حوثی ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کے لیے کارروائیاں کیں جبکہ تعز صوبے کے جبل صبر میں شدید جھڑپیں ہوئیں۔یمنی حکومت کی افواج کا کہنا ہے کہ انہوں نے لحج صوبے میں حوثیوں کا حملہ پسپا کیا جس کے بعد جوابی کارروائی کرتے ہوئے کہبوب پہاڑیوں کے قریب کئی ٹھکانوں کا دوبارہ کنٹرول حاصل کرلیا۔افواج کے مطابق تعز اور لحج میں بھاری توپ خانے اور فضائی حملوں کے ذریعے حوثیوں کو نقصان پہنچایا گیا جبکہ ان کی متعدد فوجی گاڑیاں بھی تباہ کردی گئیں۔