صنعا(آئی این پی )یمنی حوثیوں نے ایک بار پھر اسرائیل پر میزائل داغ دیا۔عرب میڈیا کے مطابق یمنی حوثیوں نے ایک بار پھر اسرائیل پر میزائل داغ دیا، مقبوضہ بیت المقدس سمیت کئی دیگر علاقوں میں سائرن بج اٹھے۔یاد رہے کہ یمن کے ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغی وقتا فوقتا ہزاروں کلومیٹر شمال میں اسرائیل کی طرف میزائل اور ڈرون داغتے رہتے ہیں۔دوسری جانب حوثیوں کے خلاف اسرائیلی حملے میں گذشتہ ہفتے حوثی حکومت کے سربراہ سمیت اعلی اہلکار شہید ہو گئے۔