یمنی حوثیوں کے صنعا، الحدیدہ میں یو این دفاتر پر چھاپے

صنعا(آئی این پی )یمن کے حوثی باغیوں نے دارالحکومت صنعا اور الحدیدہ میں اقوام متحدہ کے دفاتر پر چھاپہ مار کر کم از کم 11 یو این اہلکاروں کو حراست میں لے لیا۔برطانوی خبر رساں ادارے   کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیریس نے بتایا کہ حوثیوں نے زبردستی عالمی ادارہ خوراک کے دفتر میں داخل ہو کر اقوام متحدہ کی املاک ضبط کیں، دارالحکومت میں دیگر اقوام متحدہ کے دفاتر میں داخل ہونے کی کوشش کی۔یہ چھاپہ جمعرات کو اسرائیلی حملے کے بعد مارا گیا ہے، جس میں یمن کی حوثی حکومت کے وزیراعظم اور کئی وزرا ہلاک ہوگئے تھے